مودی حکومت کی بھارتی مسلمانوں پر ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی حکومت
(فوٹو: آن لائن)

نئی دہلی: بھارت کی نریندر مودی حکومت نے بھارتی مسلمانوں پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کی مذمت کی ہے۔

نریندر مودی حکومت نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کو غلط معلومات کی بنیاد پر دیا گیا بیان قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کا بیان ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے مسلمانوں پر ہونے والے مصائب کا ذکر کیا تھا اور بھارتی مسلمانوں کو بھی مصیبت زدہ قرار دیا تھا۔

بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ جس انداز سے ایرانی سپریم لیڈر نے بھارتی مسلمانوں کا ذکر کیا، دراصل وہ بھارتی مسلمانوں کو غزہ میں رہنے والے مسلمانوں سے جوڑنا چاہتے تھے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے سپریم لیڈر کے بیان کی مذمت کی ہے اور ایک مشورے سے بھی نواز دیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے مشورہ دیا کہ ایران دوسروں کے متعلق گفتگو سے قبل اپنا ریکارڈ دیکھ  لے۔ ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ اگر ہم مسلمانوں کو میانمار، غزہ، بھارت یا کسی اور جگہ درپیش مصائب سے غافل ہیں تو اپنے آپ کو مسلمان نہیں سمجھ سکتے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلام دشمنوں نے ہمیشہ ایک اسلامی امت کے طور پر ہمارے مشترکہ تشخص کے حوالے سے ہمیں لاتعلق کرنے کی کوشش کی ہے۔

 

Related Posts