برطانیہ میں لندن کے میئر صادق خان نے شہر کی مشہور آکسفرڈ اسٹریٹ کا حلیہ بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
عموماً لندن کی آکسفرڈ اسٹریٹ پر رش رہتا ہے تاہم میئر لندن صادق خان نے آکسفرڈ اسٹریٹ کو ٹریفک سے پاک پیدل چلنے والوں کے ایونیو میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جس سے یہ مشہورومعروف مقام ایک خوبصورت عوامی مرکز میں تبدیل ہوجائے گا۔
نئی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے پلان میں آکسفرڈ اسٹریٹ کو آنے والے عشروں میں لندن کی معاشی خوشحالی کا اہم ذریعہ بنانا شامل ہے جس سے آکسفرڈ اسٹریٹ ایک بار پھر دنیا بھر میں خریداری کے اہم ترین مقامات میں سے ایک سمجھی جانے لگی گی۔
ماضی میں بھی میئر لندن صادق خان آکسفرڈ اسٹریٹ میں اہم تبدیلیاں کرنے کی کوشش کر چکے ہیں تاہم ان کے منصوبوں پر عملدرآمد سے روک دیا گیا تھا۔ اب نئ حکومت ایک بار پھر دیگر شہروں کے میئرز اور حکومتوں کے ساتھ مل کر آکسفرڈ اسٹریٹ کیلئے اقدامات اٹھانا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے میئر لندن نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک ڈویلپمنٹ ایریا تشکیل دیں گے جو علاقہ مکینوں، دیگر شہروں سے آکسفرڈ اسٹریٹ آنے والے افراد اور کاروباروں کیلئے اقدامات اٹھانے میں مدد دے گا۔ واضح رہے کہ آکسفرڈ اسٹریٹ سے روزانہ دنیا بھر کے 5لاکھ افراد گزرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








