بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔ہیومن رائٹس واچ

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔ہیومن رائٹس واچ
بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہے۔ہیومن رائٹس واچ

نیو یارک : انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی حکام گزشتہ برس 5 اگست کو اٹھائے گئے اقدامات کے بعد 1 سال مکمل ہونے پر بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سخت متصبانہ پابندیاں اور مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی تنظیمِ نگرانئ انسانی حقوق (ہیومن رائٹس واچ) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کو بہانہ بناتے ہوئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آزادئ اظہارِ رائے، معلومات تک رسائی، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی حقوق پر غیر ضروری اور ظالمانہ پابندیوں کو سخت کردیا ہے۔

عالمی تنظیمِ انسانی حقوق (ہیومن رائٹس واچ) نے کہا کہ بھارتی حکومت نے عوام کی نقل و حرکت پر بے جا اور تفصیلی پابندیاں عائد کیں، عوامی جلسے جلوس بند کروائے، ذرائع ابلاغ اور تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر بند کردیا۔ ہزاروں مظلوم کشمیریوں کو نظر بند کرکے گرفتاریوں کی دھمکیاں دی گئیں۔ انٹرنیٹ تک رسائی بھی محدود ہے۔

ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیاء کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کا یہ دعویٰ کھوکھلا ہے کہ ہم نے  جموں و کشمیر کے عوام کی زندگیاں  بہتر بنائیں ، اس کی بجائے بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں کو قتل اور جوانوں کو لاپتہ کردیا گیا جبکہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر اتنا ظلم و تشدد کیا گیا کہ وہ شہید ہو گئے جبکہ  جوانوں کو رات کی تاریکی میں لے جا کر لاپتہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیتا رہے گا۔وزیرِ خارجہ

Related Posts