ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور اہلیہ بھی ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور اہلیہ بھی ہلاک
ہیلی کاپٹر حادثہ، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور اہلیہ بھی ہلاک

تامل ناڈو: بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں دم توڑ گئے، ہلاکتیں 13 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیاتھا جس چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور اہلِ خانہ سمیت 14افراد سوار تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 زخمی ہوئے تاہم اب بھارتی فورسز کی جانب سے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

Related Posts