اسلام آباد:تھانہ شالیمار کی حدود سیکٹر ایف ٹین تھری میں میٹرک کے طالب علم کو اغوا کرکے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان دوران بدفعلی متاثرہ طالب علم کی نازیبا ویڈیو بناتے رہے اور دباؤ ڈالتے رہے کہ آئندہ جب بھی بلائیں گے آنا پڑے گا ورنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کریں گے۔
ایم ایم نیوز سے رابطہ کرکے متاثرہ بچے کے والد ظہور احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد ابراہیم جس کی عمر 15 سال ہے اور وہ میٹرک کا طالب علم ہے آئی ایم سی بی سکول سیکٹر ایف الیون میں زیر تعلیم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مورخہ 06/12/2021 کو میرا بیٹا سکول پڑھنے گیا اسکول میں چھٹی ہونے کے بعد جب گھر واپس نہ آیا تو میں اس کو تلاش کرنے اسکول گیا وہاں سے پتہ چلا لا کہ اسکول میں چھٹی ہو گئی ہے اور تمام بچے چلے گئے ہیں۔
میں رات گئے تک اپنے بیٹے کو تلاش کرتا رہا تقریبا ًرات 9 بجے میرا بیٹا روتا ہوا گھر آیا جو سہما ہوا تھا ڈرا ہوا تھا، میرے بیٹے نے میرے اصرار کرنے پر بتایا کہ دن 2بج کر تیس منٹ پر سکول میں چھٹی ہونے کے بعد میں گیٹ کے باہر آیا تو دو لڑکے کے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے زبردستی مجھے موٹرسائیکل پر بٹھایا اور میری آنکھوں پر رومال باندھ دیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








