خفت مٹانے کے حربے ناکام، بھارت عالمی سفارتکاری میں پاکستان سے بہت پیچھے رہ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی
(فوٹو: منٹ)

مودی حکومت کے خفت مٹانے کے حربے ناکام ہوگئے، بین الاقوامی ماہرین کا ماننا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی اور ایران جنگ کے تناظر میں بھارت عالمی سفارت کاری میں پاکستان سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قیام امن کی کوششوں میں نظر انداز کیے جانے اور عالمی و سفارتی تنہائی کے باعث بھارت خفت مٹانے کے لیے معمول کی ملاقاتوں کو خاص رنگ دے کر پیش کرنے لگا، جسے ماہرین عالمی امور نے سفارتی طور پر ناکام ریاست کی غیر سنجیدہ پالیسی قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایسی ہی خفت مٹانے کی کوشش میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے  27 مارچ  2026 کو فرانس میں جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائنز پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے ایک خاص ملاقات کے طور پر پیش کردیا۔

دلچسپ طور پر بھارتی وزیر خارجہ نے  سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح ظاہر کیا جیسے وہ بہت اہم مذاکرات کا حصہ بن گئے ہوں تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس قسم کے اقدامات بھارت کی اہمیت کو ثابت کرنے کی بجائے خفت مٹانے کی ناکام کوشش ثابت ہوں گے کیونکہ جاری ثالثی و سفارت کاری میں بھارت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

دوسری جانب بھارت خلیجی سفارت کاری سے منسلک رہتے ہوئے یہ یقینی بنانے کی کوشش میں ہے کہ سعودی بیانات میں بھارت کو نظر انداز نہ کیا جائے، تاہم بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو کر دنیا کی تمام بڑی طاقتوں کو عالمی تنازعات کے حل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

Related Posts