پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے اہم میچ میں آج حیدر آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ جاری ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگز مین کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ میچ کے ابتدائی 10 اوورز میں کوئٹہ نے 2وکٹس کے نقصان پر 78رنز بنا لیے۔

ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے جبکہ دونوں ہی ٹیمیں اپنے پہلے مد مقابل سے شکست کھا کر یہ میچ کھیل رہی ہیں۔ ایک جانب کراچی کنگز نے کوئٹہ کو جبکہ دوسری جانب لاہور قلندرز نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

میچ میں اب تک سامنے آنے والی صورتحال کے مطابق حسن نواز اور شامل حسین 34، 34 کے اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ریلی روسو اور کپتان سعود شکیل شامل ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کے ریلی روسو نے 5گیندیں کھیلیں اور کوئی اسکور بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ کپتان سعود شکیل 4گیندوں پر 4رزنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جن کے بعد بیٹنگ کی ذمہ داری حسن نواز اور شامل حسین کے کاندھوں پر آگئی۔

Related Posts