ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ) کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے زمینی حملے سے متعلق رپورٹس سامنے آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج امریکی فوجیوں کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ امریکا ایران سے جنگ بندی یا مذاکرات کی بات تو کھلے عام کر رہا ہے، لیکن خفیہ طور پر ایران پر زمینی حملے اور فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بیان میں ایرانی اسپیکر نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنے فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے دوران اپنے ہی فوجیوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتا تو ایرانی سرزمین پر ان کی حفاظت کیسے کرے گا؟
ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ہم امریکا اور اسرائیل کی تمام عسکری نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو کام جرنیلوں نے بگاڑا ہے۔ اسے عام فوجی ٹھیک نہیں کرسکتے۔ ایرانی سرزمین کے دفاع کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کریں، ہم اپنے دفاع کیلئے پوری طرح تیار اور متحد ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








