بھارت نے سزائیں مکمل کرنیوالے 3 پاکستانی شہریوں کو رہاکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: بھارت نے سزائیں مکمل کرنیوالے تین پاکستانی شہریوں کو رہاکردیا، تینوں پاکستانی بھارت سے رہائی کے بعد واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے گئے ۔

بھارت نے تین پاکستانی شہریوں جمیل احمد، عبدالماجد اورمحمدیوسف کورہاکیا ہے۔ تینوں پاکستانی شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدتھے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے دوران درجنوں ہلاکتیں، کے الیکٹرک کو کروڑوں کا جرمانہ

ان پربھارت میں بغیردستاویزات داخلے کا الزام تھا۔ سزائیں مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔ بھارتی حکام نے واہگہ بارڈرپران افرادکوپاکستانی حکام کے حوالے کیاگیا ۔

Related Posts