ایشیا کپ کا فائنل، بھارت کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت
(فوٹو: آن لائن)

دبئی: انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ دونوں ممالک کے کرکٹ اسٹارز فیصلہ کن مقابلے کے بعد ٹرافی اپنے وطن لے کر جانے کیلئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف سابقہ مایوس کن کارکردگی کے برعکس آج بہتر کارکردگی کیلئے پر امید پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ گرین شرٹس پوری تیاری کے ساتھ بھارت کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔

فرحان یوسف نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور ہم پر عزم ہیں کہ فائنل میں بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی دکھائیں۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8وکٹس سے شکست دے کر کرکٹ شائقین کو حیران کردیا تھا۔

دوسری جانب بھارت نے بھی سیمی فائنل میں سری لنکن انڈر 19ٹیم کو شکست دی۔ پاکستان کے پاس نوجوان بیٹر سمیر منہاس عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس نے 4میچز میں 299رنز کے ساتھ ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار نبھایا۔

سمیر منہاس نے حالیہ کارکردگی کے دوران ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی اسکور کی۔ پاکستان کے بولرز عبدالسبحان اور محمد صیام نے بالترتیب 11 اور 8وکٹس لے کر انڈر 19ایشیا کپ کے خطرناک بولرز کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔

Related Posts