ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کردیا، دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ
افغان سفارتخانے کے مطابق سفیر کی بیٹی پر حملہ کار میں سوار ہوتے وقت کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی منفی پروپیگنڈا اور سائبر وار کا ایک بار پھر پول کھل گیا، ای یوڈس انفولیب کی حالیہ رپورٹ نے بھارت کو بے نقاب کردیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بتایا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر حالیہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے، بھارت خطے میں عدم استحکام کے بجائے اپنے مسائل پر توجہ دے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک سب کے سامنے ہے، مشترکہ مقاصد کیلئے سارک پلیٹ فارم کا فعال ہونا ضروری ہے، خلیجی ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔بھارت کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، گزشتہ روز 3 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی فوج مظالم سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔کشمیریوں کا بے گناہ خون ضرور رنگ لائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت کالاہور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،5 دہشت گردپکڑے گئے

Related Posts