سیالکوٹ کو دئیے گئے تاریخی پیکج سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا،فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

Firdous Awan talking to media in Sialkot

لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیالکوٹ کو دئیے گئے تاریخی پیکج سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹربیان میں کہا کہ کپتان نے سیالکوٹ آمد کے موقع پر عوام کو تاریخی پیکج کا تحفہ دیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اہلیان سیالکوٹ کی جانب سے تاریخی پیکج دئیے جانے پر عوام وزیر اعظم عمران خان کی شکرگزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے سیالکوٹ کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور اراضی ریکارڈ سینٹر کا قیام عوام کے مسائل حل کرنے کی جانب سے اہم قدم ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی ترقی میں اقبال کے شاہین کپتان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہر اقبال کی حقیقی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں۔شبلی فراز

Related Posts