بھارت کی نریندر مودی حکموت نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر نمازِ عید اور قربانی دونوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کےزیر اثربھارتی ریاستوں میں مذہبی تہواربھی ہندتوا انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی کی نذرہوگئی جبکہ بھارت کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کے خلاف بھارت کے نام نہاد سیکولر دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عید سے قبل مودی حکومت نے گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی کی وارننگ جاری کی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بقر قید کی آمد سے قبل قربانی اور نمازِ عید پڑھنے والوں کو دھمکایا اور کہا کہ عید سے قبل سڑکوں پر مذہبی سرگرمیاں بند رکھی جائیں۔
دوسری جانب کلکدہ ہائیکورٹ کا ماننا ہے کہ گائے کی قربانی نہ تو عید کا حصہ ہے اور نہ ہی اسلام کا مذہبی حکم ہے، مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت کی جانب سے قربانی کے جانور پر پابندی کے بعد ہندو تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








