بھارت میں انتہا پسندی جاری، مہاراشٹر میں مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں انتہا پسندی جاری، مہاراشٹر میں مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل
بھارت میں انتہا پسندی جاری، مہاراشٹر میں مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں کے نام تبدیل

بھارت میں انتہا پسندی دن بدن بڑہتی جا رہی ہے، بھارتی ریاست مہراشٹر نے مسلم شخصیات سے منصوب شہروں کے نام تبدیل کردیے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کرکے دھاراشیو رکھ دیا گیا، جبکہ اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شیوسینا حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب اسے سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے خطاب میں مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی اچھے کام کئے ہیں، لیکن ہمارے اچھے کام کو نظر لگ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا دکھ ہے کہ جن کو ہم نے دیا، وہ مجھ سے ناراض ہیں اور جنہیں کچھ نہیں دیا ، وہ ہمارے ساتھ ہیں ۔

Related Posts