انڈین اداکارہ کا رمضان المبارک کے متعلق خوبصورت جذبات کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو بولی ووڈ ہنگامہ

بولی ووڈ کی چلبلی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے رمضان المبارک کے بارے میں بہت خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میری زندگی کا اہم حصہ ہے۔

سیلینا جیٹلی ماضی میں بالی وڈ کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ مقابلہ حسن میں چوتھی پوزیشن بھی حاصل کرچکی ہیں۔ سیلینا گزشتہ کئی سالوں سے فلمی دنیا سے غائب ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وہ متحرک نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے رمضان مبارک کی آمد پر اپنے جذبات کا بڑے خوبصورت الفاظ میں اظہار کیا ہے۔

رمضان کے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے سیلینا لکھتی ہیں کہ  یہ رمضان آپ سب کے لیے محبت، امن اور رحمتوں کا مہینہ ثابت ہو۔ میری دعا ہے کہ دنیا میں تمام بچے سکون کی سانس لے سکیں اور جنگ کا اختتام ہو۔

جیٹلی نے مزید لکھا کہ  کئی سالوں سے دبئی میں رہنے کے سبب رمضان اب میری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ اگرچہ میں ہندو ہوں اور شوہر عیسائی ہیں لیکن پھر بھی ہمارے عربی دوست ہمیں اپنی افطار میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں اور اس سے خاندانوں کو یکجا ہونے کا موقع بھی ملتا ہے جہاں سب مل بانٹ کر لذیذ کھانے کھاتے ہیں۔

رمضان کے متعلق اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے سیلینا لکھتی ہیں کہ رمضان کی سب سے اچھی بات مجھے دبئی میں لوگوں کیلئے لگنے والے رمضان شیئرنگ فریج لگتے ہیں جن کو عام لوگ کھانے پینے کی اشیاء سے بھرتے ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند رمضان میں افطار اور سحری کے اوقات میں بھوکا نہ رہے۔ اس فریج کا آغاز 2016 میں ہوا اور تاحال جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  جنگ کے سبب دنیا میں ہونے والی تباہی کو دیکھ کر آپ کو چاہئے کہ اپنی زکوٰۃ ایسی آرگنائزیشنز کو دیں جو جنگ سے دوچار افراد تک آپ کی زکوٰۃ پہنچا سکیں اور خاص طور پر بچوں تک۔ میں اس ماہ دنیا میں امن و سلامتی کیلئے دعاگو ہوں۔

Related Posts