بھارتی حملے کی کوشش ناکام؛ پاک فوج نے انڈین کواڈ کاپٹر فضا میں ہی تباہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

آزاد کشمیر کے حساس علاقے چھمب سیکٹر میں بھارت کی ایک اور ناپاک کوشش ناکام بنا دی گئی، بھارت کا جاسوس ڈرون جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوا پاک فوج کے عقاب صفت جوانوں نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اسے فضا میں ہی مار گرایا۔

بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اندر داخل ہوا مگر افواجِ پاکستان کے جوانوں نے اس کی ایک نہ چلنے دی۔ ڈرون کو موثر نشانے پر لے کر تباہ کر دیا گیا۔ ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ اس ناپاک عزائم کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

پاک فوج نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا ہےکہ پاکستان کی سرزمین مقدس ہے اس کی طرف اٹھنے والی ہر نگاہ کو پتھرا کر دیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق وطن کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت دیا جائے گا۔ جوانوں کی مستعدی اور جذبہ قابلِ فخر ہے جس نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

Related Posts