بھارت میں راشن کارڈ پر دتہ کی جگہ کتا لکھنے پر شہری کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

مغربی بنگال: بھارت میں راشن کارڈ پر شہری کی قومیت دتہ کی جگہ کتا لکھنے پر شہری نے انوکھا احتجاج کیا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی صحافی اروند چوہان نے مظاہرہ کرنے والے شہری کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ شہری کے راشن کارڈ پر اس کی ذات دتہ کی بجائے کتا لکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

بھارتی صحافی نے کہا کہ راشن کارڈ پر دتہ کی جگہ کتا لکھنے پر شہری نے مسلسل کتے کی آواز نکالتے ہوئے طویل وقت تک احتجاج کیا۔ صحافی کی شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کو 1ہزار کے قریب شہریوں نے ری ٹویٹ کیا، ساڑھے 4 ہزار کے لگ بھگ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے کالج کے دورے پر سیلفی لیتی نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر ڈیٹنگ کے حوالے سے مفید مشورہ دے ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ وائرل ہونیوالی دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر ایک نوجوان طالبہ کا کاندھا پکڑ کر اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک تم 30 سال کی نہیں ہوجاتیں کوئی بھی سنجیدہ نہیں۔

Related Posts