سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے، الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے۔
حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہےیہ زمینی حقائق سےبےخبراورفضامیں معلق ہےنہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں گوٹی پھنس گئی ہےجی کاجاناٹھہرگیاہےعمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 20, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ یہ زمینی حقائق سے بے خبراور فضا میں معلق ہیں، نہ ہاتھ آسمان پر اور نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں، گوٹی پھنس گئی ہے، جی کا جانا ٹھہرگیا ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک پر تاریخی استقبال کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








