ایلون مسک کا اقدام، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے روحِ رواں ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا ہے جس سے قبل ٹرمپ کو تقریباً 2 سال تک انتظار کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کرنے سے قبل پول کے ذریعے عوام سے رائے طلب کی۔ ٹوئٹر کے رائے دہندہ ڈیڑھ کروڑ صارفین میں سے 51 اعشاریہ 8 فیصد نے ٹرمپ کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر کے دفاتر بند، ملازمین کی بڑی تعداد نے استعفیٰ دیدیا

مجموعی طور پر 23 کروڑ 7 لاکھ صارفین میں سے زیادہ تر نے خاموشی اختیار کی۔ 48 اعشاریہ 2 فیصد صارفین نے رائے دی کہ سابق امریکی صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو دوبارہ فعال نہیں کیا جانا چاہئے۔

دلچسپ طور پر سابق امریکی صدر کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 51 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ بلاک کیے جانے کے موقعے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے فالوورز 8 اعشاریہ 8 کروڑ سے زائد تھے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پر عزم ہیں۔ سابق ٹوئٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ گزشتہ سال کے آغاز میں ہی کیپٹل ہل حملے کے بعد معطل کردیا تھا۔

ٹوئٹر پر 7 جنوری 2021 کو پوسٹ کیے گئے پیغام میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہر ایک کو کہہ رہا ہوں کہ پر امن رہیں۔ تشدد نہ کریں۔

صدرجو بائیڈن نے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صدارتی امیدوار بن کر سامنے آگئے، تاہم سابق امریکی صدر ٹرمپ نے تاحال اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کوئی پیغام شیئر نہیں کیا۔

Related Posts