ٹوئٹر کے دفاتر بند، ملازمین کی بڑی تعداد نے استعفیٰ دیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹوئٹر کے دفاتر بند، ملازمین کی بڑی تعداد نے استعفیٰ دیدیا
ٹوئٹر کے دفاتر بند، ملازمین کی بڑی تعداد نے استعفیٰ دیدیا

واشنگٹن: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فرام ٹوئٹرمیں ملازمین کی بڑی تعداد نے ایلون مسک کی تیار کردہ پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جس کی وجہ سے کمپنی کے متعدد دفاتر بند ہوگئے۔

قبل ازیں ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے ملازمین کے نام ایک ای میل میں کہا تھا کہ اگر وہ کمپنی میں رہنا چاہتے ہیں تو مثالی کارکردگی سے ہی ایسا ممکن ہوسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کی کامیابی کے لیے ہمیں بہت زیادہ سخت محنت کرنا ہوگی۔

ایلون مسک نے ای میل میں کہا تھا کہ ڈیزائن اور پراڈکٹ منیجمنٹ اب بھی بہت زیادہ اہم شعبے ہیں اور وہ انہیں رپورٹ کریں گے۔

ٹوئٹر کے سی ای او کی جانب سے جاری کردہ ای میل کے مطابق اس حوالے سے ٹوئٹر ملازمین سے 17 نومبر کو ایک نئے معاہدے پر دستخط کرائے جائیں گے اور جو فرد دستخط نہیں کرے گا اسے 3 ماہ کی تنخواہ دے کر سبکدوش کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹویٹ سے ایک اہم چیز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ ایلون مسک پہلے ہی ٹوئٹر کے 50 فیصد سے زیادہ عملے کو فارغ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ڈیلاوئیر کی عدالت میں ٹیسلا سے ملنے والی تنخواہ کے مقدمے کی سماعت کے دوران ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کے لیے اپنے وقت کو بتدریج کم کردیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت کمپنی کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت تھی جس کے باعث وہ ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر کام کررہے ہیں۔

سماعت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ان کا زیادہ تر وقت ٹوئٹر کے دفتر میں گزرا اور کمپنی کو دوبارہ منظم کرنے کا عمل آئندہ ہفتے کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔

Related Posts