کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور، پاکستان کے ان 9 شہروں کو بھارت نے نشانہ بنایا، تفصیلات جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan denies Indian claims of drone intrusions across LoC
FILE PHOTO

کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، چھور اور چکوال، پاکستان کے ان شہروں کو بھارتی ڈرونز نے نشانہ بنایا، پاک فوج نے تمام حملے ناکام بنا دیے

پاکستان کے اہم اور گنجان آباد شہری مراکز گزشتہ شب بھارتی جارحیت کا براہ راست نشانہ بنے، جب بھارت نے ایک ساتھ 12 مسلح ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل کیے۔

ان حملوں کا دائرہ کراچی سے لے کر لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، اٹک، میانو، بہاولپور، چھور اور چکوال تک پھیلا ہوا تھا۔

انکشاف اس وقت سامنے آیا جب ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دشمن کے تمام ڈرونز کو پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پاکستان کی خودمختاری پر حملے کے مترادف تھی، جس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق لاہور میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں چار فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک عام شہری شہید اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔

کراچی، میانوالی، اور چکوال سمیت دیگر شہروں میں ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ڈرونز بھیجنا اور مسلسل اشتعال انگیزی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے ایک خطرناک چنگاری بھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف دشمن کی جارحیت کو روکنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ ہر حملے کا منہ توڑ جواب بھی دیں گی۔ پاک فوج ہر محاذ پر چوکس ہے اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرحدیں، فضائیں اور عوام پاک فوج کے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، اور دشمن کو ہر جارحیت پر پچھتانا پڑے گا۔

Related Posts