بھارتی الیکشن کمیشن کا وزیر داخلہ پر الزامات لگانے والے کانگریس رہنما کو نوٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی الیکشن کمیشن
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ پر الزامات لگانے والے کانگریس رہنما جے رام رمیش کو نوٹس بھیج کر 150 ضلعی افسران کو فون کرنے کے متعلق دعوے پر جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصییلات کے مطابق کانگریس رہنما جے رام رمیش سے بھارتی الیکشن کمیشن نے سوال کیا ہے کہ آپ کو بتانا ہوگا کہ آپ کی معلومات اور اس عوامی پوسٹ کی بنیاد کیا ہے؟ ہفتے کے روز کانگریس رہنما جے رام رمیش کا بیان سامنے آیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر داخلہ امیت شاہ صبح سے ہی ضلع کلکٹروں سے فون پر رابطے کر رہے ہیں۔ اب تک 150 افسران سے گفتگو ہوچکی ہے۔ افسران کو کھلے عام دھمکانا شرمناک ہے۔

بیان میں کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ دھمکیاں دینے کی یہ کوشش ناقابلِ قبول ہے۔ یاد رکھیں کہ جمہوریت مینڈیٹ پر کام کرتی ہے، دھمکیوں پر نہیں۔ 4 جون کے مینڈیٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر وزراء اقتدار سے باہر ہوجائیں گے۔

کانگریس رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ افسران کسی بھی قسم کادباؤ قبول نہ کریں اور بھارتی آئین کا تحفظ یقینی بنائیں۔ وہ نگرانی میں ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس رہنما سے امیت شاہ کے خلاف بیان پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

Related Posts