اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا، کچھ پاکستانی چینلز اور خاص طور پر بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور شرارت آمیز قرار دے دیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیا سے بات چیت میں طنز کے انداز میں کہا کہ جیل انتظامیہ کو اطلاع کرنے پر انڈین میڈیا کا شکر گزار ہوں، مجھے بھی صحافی بھائیوں کی کالز آ رہی ہیں کہ کیا کوئی ایسی بات ہے؟ میں چیک کر لیتا ہوں، ان کے منہ میں خاک!
انہوں نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ میں اپنی پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ الحمدللہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت یاب اور خیریت سے ہیں۔ میں تو ان کی مزید صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ تمام افواہیں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
جیل حکام کے مطابق:
بانی پی ٹی آئی کو روزانہ تین وقت بہترین کھانا دیا جا رہا ہے
طبی معائنہ باقاعدگی سے ہو رہا ہے
بلڈ پریشر اور شوگر لیول بالکل نارمل ہے
وزن میں کوئی غیر معمولی کمی نہیں ہوئی
روزانہ ورزش اور چہل قدمی بھی کی جا رہی ہے
سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جیل خانہ جات پنجاب صرف ملکی میڈیا اور متعلقہ اداروں کے سامنے جواب دہ ہے اور تمام معلومات شفافیت سے دی جاتی ہیں۔
Adiala Jail Admin Confirms Imran Khan Is Healthy and Not Relocated
FOR FULL STORY: https://t.co/kKr31qSwu7#Adiala #Jail #Admin #Confirms #ImranKhan #Healthy #Relocated #Rawalpindi #TTI pic.twitter.com/n6TXH8RzFl
— The Truth International (@ttimagazine) November 27, 2025
جیل انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی من گھڑت خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی انہیں آگے پھیلائیں۔ افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکلا اور اہل خانہ کو باقاعدہ ملاقاتیں دی جا رہی ہیں اور وہ بھی ان کی صحت سے مکمل مطمئن ہیں۔ جیل حکام نے دوبارہ زور دیا کہ قیدی کی صحت اور حفاظت ان کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی کوتاہی نہیں کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








