گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریج میں چھپادی! بھارتی نیوی کا ملازم جلاد نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک انتہائی وحشیانہ اور دل دہلا دینے والا قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کردیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی بحریہ کا 65 سالہ ملازم چنتاڈا رویندر جوکہ ضلع وجیانگرم کے علاقے راجم کا رہائشی ہے اپنی ڈیوٹی پر وشاکھاپٹنم اکیلا رہ رہا تھا جبکہ اس کی بیوی اپنی میکے گئی ہوئی تھی۔

اتوار کی رات ملزم نے اپنی ایک دوست 29 سالہ خاتون ماؤنیکا کو اپنے فلیٹ پر بلایا۔ وہاں دونوں کے درمیان مالی معاملات پر شدید جھگڑا ہوا۔ طیش میں آ کر رویندر نے خاتون کو چاقو سے بے دردی سے قتل کر دیا۔

قتل کے بعد ملزم نے انتہائی سفاکی سے لاش کے ٹکڑے کرکے اسے فریج میں چھپا دیا جبکہ حیرت انگیز طور پر از خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی گرفتاری بھی پیش کردی۔

پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ دونوں کے درمیان پہلے سے مالی لین دین کا معاملہ چل رہا تھا جس پر تنازع بڑھنے کے بعد ملزم نے یہ سفاکانہ حرکت کی۔

Related Posts