سونے اور چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ! جانیں یکم اپریل کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں یکم اپریل 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق مطابق 24 قیراط کا حامل 1 تولہ سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 13 ہزار 117 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 12 ہزار 24 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 293 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط کی حامل فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے سے 7 ہزار 984 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 171 روپے اضافے سے 6 ہزار 844 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,713 امریکی ڈالر ہے جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 153 ڈالر زیادہ ہے۔عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 75 امریکی ڈالر ہے جو 2 ڈالر اضافے کے ساتھ ہے۔

Related Posts