بھارت کا مسلمانوں پر ایک اور ظلم، مظاہرین پر گولیاں برسادیں

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کا مسلمانوں پر ایک اور ظلم، مظاہرین پر گولیاں برسادیں
بھارت کا مسلمانوں پر ایک اور ظلم، مظاہرین پر گولیاں برسادیں

بھارت: نئی دہلی میں بھارتی حکمران جماعت پی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیان کے خلاف بھارتی مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کی جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہر رانچی میں نبی کریم ﷺ کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس کا تشدد۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مظاہرین جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارت کی مودی سرکار کی ہندو انتہا پسند پولیس نے متعدد پرامن مظاہرین کو گرفتار کیا۔ بھارت کے دیگرشہروں میں بھی بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

 

Related Posts