بھارت کے مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ مبینہ طور پر پنجابی فلموں کی اداکارہ ایشا رکھی سے دوسری بار شادی کرنے کی افواہوں میں گھر گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں دونوں کو ایک نجی شادی کی تقریب میں دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشا رکھی کی والدہ پونم رکھی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر متعدد تصویر اور ویڈیو کلِپس شیئر کیے جن سے لگتا ہے کہ شادی کی تقریب ہوئی ہے۔ ان مناظرات میں بادشاہ اور ایشا کو روایتی شادی کے ریت و رواج انجام دیتے اور اپنے خاندان والوں کے سامنے ایک ساتھ مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں بادشاہ نے بھورے رنگ کا کردہ اور سنہری ساٖفہ پہنا ہوا ہے جبکہ ایشا رکھی نے روایتی سرخ سلور کامیز پہن رکھی ہے۔ بعض تصاویر میں دونوں نے شادی کی مالائیں بھی پہن رکھی ہیں۔ ایشا کی والدہ نے کیپشن میں “God bless you” بھی لکھا ہے۔
Singer Badshah has married his girlfriend and Punjabi actress Isha Rikhi.
बादशाह सिंगर ने अपनी गर्लफ्रेंड और पंजाबी अभिनेत्री ईशा रिखी के साथ शादी कर ली है।
Absolutely perfect, no expense spared.
Congratulations and best wishes. pic.twitter.com/QCbtoFxeZD
— Son Singh (@SONSINGH_Ya) March 24, 2026
البتہ بادشاہ اور ایشا رکھی نے ابھی تک شادی کی بابت خود سے کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اپنی طرف سے تصاویر یا ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ اس وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان وائرل تصاویر اور کلپس کی سچائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بادشاہ پہلے بھی شادی شدہ تھے ان کی پہلی بیوی جیسمن مسیح سے 2012 میں شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے تاہم وہ 2020 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








