بھارتی تائیکوانڈو کھلاڑی مندر کے پجاری کی ہوس کا نشانہ بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارت کی قومی تائیکوانڈو خاتون کھلاڑی مندر کے پجاری کی ہوس کا نشانہ بن گئیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق گووند مہتو، آشرم کے چیف پجاری اور کئی دوسرے لوگوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا جہاں خاتون نیشنل پلیئر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خاتون کھلاڑی کپڑوں کی دکان بنانا چاہتی تھی جس کے لیے انہیں دکان درکار تھی جس پر انہوں نے گووند مہتو نامی شخص سے رابطہ کیا جو اسے مدد کیلئے آشرم میں بااثر لوگوں سے ملوانے کیلئے لے گیا۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے آشرم کے اندر ایک لڈو پیش کیا گیا جس کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی۔ اس نے الزام لگایا کہ اس کے بعد مہتو، آشرم کے مہنت (چیف پجاری) اور کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ اس نے حملہ میں چار افراد کو نامزد کیا، جن میں مندر کے پجاری بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیا تھا تاہم خاتون نے بااثر لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد شکایت درج کروائی اور مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو نامزد کیا، خاتون نے ثبوت کے طور پر پولیس کو اپنے ساتھ آئے واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) مہیش کمار نے تصدیق کی کہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔ کمار نے کہاکہ خاتون نے اپنی شکایت کے ساتھ ڈی سی پی سے رابطہ کیا، جسے تحقیقات کے لیے مجھے سونپا گیا۔ ایک ویڈیو بھی پیش کی گئی ہے، اور ہم نے اس میں دکھائے گئے آشرم کے کمرے کا دورہ کیا ہے۔ ہم تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں اور اس کے مطابق مزید کارروائی کریں گے،” کمار نے کہا۔

الزامات کے جواب میں، آشرم کے پجاریوں نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعہ کے وقت کمبھ میں شرکت کے لیے پریاگ راج میں تھے۔ انہوں نے اپنے علیبی کی حمایت کے لیے ثبوت کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز فراہم کی ہیں، جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related Posts