معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچا بن گئی ہے۔ یشما نے مزاحیہ انداز میں انسٹاگرام پر حانیہ کو شادی کی پیشکش کی، جس پر حانیہ نے ہنس کر جواب دیا، “لائن میں لگو!”۔ یہ پیغام جلد ہی وائرل ہو گیا اور صارفین نے ان کے اس ہلکے پھلکے انداز کو پسند کیا۔
یشما گل، جو کئی مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، نے کہا کہ ہانیہ کی مثبت سوچ اور توانائی انہیں ہمیشہ متاثر کرتی رہی ہے۔ دونوں اداکارائیں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ خوش مزاجی میں نظر آتی ہیں، جسے مداح بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے حال ہی میں ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” میں بہترین اداکاری کی، جسے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی سراہا گیا۔ انہوں نے اپنی پچھلی فلموں اور ڈراموں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔
یہ نیا موڑ شائقین کے لیے باعثِ حیرت بھی ہے اور تفریح کا ذریعہ بھی۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ اسے معصوم دوستی کا اظہار قرار دے رہے ہیں، وہیں دیگر افراد کےلیے یہ اقدار اور حدود کے حوالے سے سوالیہ نشان بن چکا ہے۔
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھاکہ ’’بھئی، ان سب کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے تو کسی اور نے یشما کی نیت پر شبہ کرتے ہوئے کہا کہ یشما جی میں کچھ تو گڑبڑ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








