مس ورلڈ 2025: تھائی لینڈ کی خوبرو حسینہ نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛سوشل میڈیا)

دنیا بھر کی نظریں اُس لمحے پر جم گئیں جب بھارت کے تاریخی شہر حیدرآباد میں ہونے والے 72ویں عالمی مقابلۂ حسن میں تھائی لینڈ کی دلکش اور باوقار نمائندہ اوپل سچاتا چوآنگسری کو مس ورلڈ 2025 کے تاج سے سرفراز کیا گیا۔

یہ رنگا رنگ تقریب صرف خوبصورتی کا مظاہرہ نہ تھی بلکہ ایک جشن تھا اُن خوابوں کا جو دنیا کے 108 ممالک کی نمائندہ حسیناؤں نے دل میں سجائے، اس مسابقتی دوڑ میں قدم رکھا۔ ہر مسکراہٹ میں امید، ہر قدم میں اعتماد، اور ہر آنکھ میں جگمگاتا خواب تھا۔

گزشتہ فاتح کرسٹینا پسکووا نے جب چوآنگسری کے سر پر تاج رکھا تو یہ لمحہ صرف ان کے لیے ہی نہیں بلکہ تھائی لینڈ کے لیے بھی فخر کا سبب بن گیا۔ ایتھوپیا کی حسینہ دیرجے اڈماسو اس دوڑ میں قابلِ تعریف کارکردگی کے ساتھ پہلی رنر اپ رہیں، اور نرمی، وقار اور خود اعتمادی کا ایک نیا حوالہ بنیں۔

اس شاندار ایونٹ کی میزبانی مس ورلڈ 2016 اسٹیفنی ڈیل ویلے اور بھارتی میزبان سچن کمبھار نے کی، جبکہ نندنی گپتا نے میزبان بھارت کی نمائندگی کی اور فائنل 20 تک اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، اگرچہ وہ ٹائٹل نہ جیت سکیں، لیکن ان کی موجودگی نے لاکھوں دل جیت لیے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارت نے مسلسل دوسرے سال اس عظیم عالمی مقابلے کی میزبانی کی، جس نے دنیا بھر کی توجہ ایک بار پھر جنوب ایشیا کی خوبصورتی، ثقافت اور مہمان نوازی کی طرف مبذول کروائی۔

اوپل چوآنگسری کی فتح صرف ایک تاج نہیں، بلکہ اس بات کی گواہی ہے کہ خواب، محنت اور وقار جب ایک ساتھ چلیں تو دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

Related Posts