بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 4 نوجوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

Indian troops martyr two more Kashmiri youth in Pulwama
kashmir

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں آج شوپیاں اور کشتواڑ اضلاع میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کے ڈیرو کیگام اور کشتواڑ کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران دو دونوجوانوں کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔

سرینگر سے جاری ایک بیان میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں قیدیوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے رہا کیا جارہا ہے ، بھارت غیرقانونی طور پر نظربند کشمیریوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس ، عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ قید کشمیری حریت رہنماؤں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔

دریں اثنا جموں و کشمیر پیپلز لیگ اور جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے شہدا کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ہر قیمت پر اپنے مشن کو پورا کریں گے۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہیں کیا، بلاول بھٹو زرداری

آج سری نگر میں ایک 70 سالہ شخص کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی جس کے بعد مقبوضہ علاقے میں کورونا سے اموات کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

Related Posts