بھارتی اداکار علی گونی، عاطف اسلم کی ‘تاجدار حرم’ کے مداح

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی اداکار علی گونی، عاطف اسلم کی 'تاجدار حرم' کے مداح
بھارتی اداکار علی گونی، عاطف اسلم کی 'تاجدار حرم' کے مداح

بھارتی ٹی وی کے مشہور و معروف اداکار علی گونی نے عاطف اسلم کی تاجدار حرم کی تعریف کردی۔

حال ہی میں بگ باس سے مشہور ہونے والے بھارتی اداکار علی گونی نے تاجدار حرم کی تعریف کی اور کہا کہ یہ رمضان کو شروع کرنے کیلئے بہترین ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب علی گونی نے کسی پاکستانی ٹیلنٹ کی تعریف کی ہو اس سے قبل بھی وہ پاکستان کے مشہور مصنف خلیل الرحمان قمر کی تعریف کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

ماضی میں 30 سالہ بھارتی اداکار نے خلیل الرحمان قمر کی تعریف کی تھی، انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ڈرامہ سیریل یہ ہے محبتیں میں رومی بھلا کا کردار اداکرنے والے اداکار کے ساتھ خلیل الرحمان قمر کا نام بھی لکھا تھا۔

مزید برآں انہوں نے ایک اور انسٹا اسٹوری میں ڈرامہ سیریل لال عشق کی بھی تعریف کی تھی جس کا گانا راحت فتح علی خان نے گایا ہے جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ ہے۔

Related Posts