عالمی مقابلہ حسن کی ’مسز ورلڈ‘ کا تاج 21 برس بعد ایک بار پھر بھارتی حسینہ کے نام ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی حسینہ سرگم کوشل نے امریکا کے شہر لاس ویگاس میں منعقدہ مقابلہ حسن میں مسز ورلڈ 2022ء (دنیا کی حسین ترین شادی شدہ خاتون) کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے رواں برس دوسری مرتبہ مسز ورلڈ کا تاج اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر ادیتی گوتریکر 2001ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
عالمی مقابلہ حسن میں 63 ممالک سے تعلق رکھنے والی شادی شدہ خواتین شریک ہوئیں، مختلف مراحل کے بعد بھارت کی سرگم کوشل کو مسز ورلڈ 2022ء کا تاج دے دیا گیا۔
سرگم کوشل نے بھارتی بحریہ کے ایک افسر سے 2018ء میں شادی کی تھی،ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق ان کا تعلق جموں کشمیر سے ہے، انہوں نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے اور کچھ عرصہ تدریسی فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔
مزید پڑھیں:2022 پر ایک نظر: رواں سال کی سرفہرست پاکستانی فلمیں
یاد رہے کہ ایوارڈ کے جیوری پینل میں بھارتی اداکارہ سوہا علی خان، سابق مسز ورلڈ ادیتی گوتریکر، وویک اوبرائے اور محمد اظہر الدین بھی شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








