مسز ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ سرگم کوشل کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مسز ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ سرگم کوشل کون ہیں؟
مسز ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ سرگم کوشل کون ہیں؟

عالمی مقابلہ حسن کے ’مسز ورلڈ‘ کا تاج جیتنے والی ہندوستانی سرگم کوشل کا تعلق جموں کشمیر سے ہے اور وہ انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔

انہوں نے اپنے اسکول کی تعلیم Presentation Convent Senior Secondary Schoolگاندھی نگر جموں کشمیر سے حاصل کی اور جموں یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔

انہوں نے گورنمنٹ بی ایڈ کالج جموں کشمیر سے بی ایڈ بھی کیا۔ وہ ریٹائرڈ چیف منیجر، بینک آف انڈیا جی ایس کوشل اور ریما کھجوریا کی بیٹی ہیں اور ان کا ایک بھائی منتھن کوشل ہے جو ان سے 7 سال چھوٹا ہے۔

انہوں نے ایک ٹیچر کے طور پر اپنے پیشے کی شروعات کی اس کے بعد جلد ہی گلیمر کی دنیا میں بطور ماڈل شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے 2018 میں ایک بھارتی بحریہ کے افسر آدتیہ منوہر شرما کے ساتھ شادی کی۔ جب کہ سرگم نے بطور ٹیچر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، شادی کے بعد انہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا اور مقابلہ حسن میں حصہ لینا شروع کیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی حسینہ نے ’مسز ورلڈ‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

انہوں نے اتوار کو لاس ویگاس میں منعقدہ مسز ورلڈ 2022 کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور مسز ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئیں، مسز ورلڈ کا تاج 21سال کے طویل عرصے کے بعد ہندوستان میں آیا ہے۔

Related Posts