اسلام آباد: مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے انڈس اے آئی ویک 2026 شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

اے آئی ویک
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کیلئے انڈس اے آئی ویک 2026 شروع ہوگیا، جس میں حکومتی ادارے، تعلیمی ماہرین، ٹیکنالوجی کمپنیاں اور نجی شعبے کے نمائندوں کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی خصوصی دلچسپی لی۔

تفصیلات کے مطابق انڈس اے آئی ویک 2026 منانے کا مقصد پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانا، نوجوانوں کا جدید ٹیکنالوجی سے تعارف کرانا، ہنر مند افرادی قوت کو اے آئی کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنا اور ڈیجیٹل برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

قومی سطح کے اس ایونٹ کی مدد سے عوام، صنعت، تعلیمی اداروں اور پالیسی سازوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جارہا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ انڈس اے آئی ویک 2026 9فروری سے 15فروری 2026 تک جاری رہے گا جس کیلئے مختلف وزارتوں نے باہمی تعاون کو فروغ دیا۔

مصنوعی ذہانت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ اے آئی ویک جیسے ایونٹس معاشرے میں جدید ترین سرگرمیوں کو فروغ دینے کی شعوری کوشش ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں اے آئی ویک کے دوران کاروباری نمائشیں، تربیتی ورکشاپ اور بحث و مباحثہ اہمیت کا حامل ہے۔

انڈس اے آئی ویک 2026 میں شریک بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جدید مصنوعات اور خدمات کی نمائش کر رہی ہیں جو پاکتان میں ڈیجیٹل جدت اور مقامی ٹیکنالوجی کے فروغ کو تقویت دینے کا باعث ہے۔ اسٹارٹ اپس کے جدید آئیڈیاز حکومت سمیت کسی بھی ادارے کو پسند آنے کی صورت میں کاروبار کو تقویت ملے گی۔

Related Posts