ملک میں غریب عوام کے لئے جینا مشکل بنا دیا گیا، بد ترین مہنگائی کے باعث عوام کی پہنچ سے سبزیاں بھی دور ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں لہسن 543 روپے کلو ہوگیا ہے،ادرک کی قیمت 1290 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔
کراچی میں لہسن 480 اور ٹماٹر 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، ادرک ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، آلو، پیاز، بھنڈی، تورئی اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔
بازاروں میں خریداری کے لیے آئے لوگ مہنگائی کے ہاتھ پریشان ہیں،لاہور میں پیاز 100 روپے اور ٹماٹر 120 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سبزیاں مہنگی ہونے سے مہینے کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے،روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اب دھیرے دھیرے دال سبزی سے بھی دور کرتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے کی پرواز خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئی
کوئٹہ میں بھی مہنگائی کے ستائے عوام اضطراب کا شکار ہیں، ادرک 1100 روپے اور لہسن 500 روپے فی کلو ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








