اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

کراچی: اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کے سلسلے میں میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔

داری بالگوبن 45 اور لارینس فرنم نے37 رنزبنائے، نرسنگھ دیونرائن 49 رنزبناکر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے جواب میں ہدف 41 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان ویٹرنز کے رضوان اسلم نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، امجد علی نے 64 رنزبنائے۔

مزید پڑھیں:ویزے جاری نہ ہوئے، ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی بھارت روانگی تعطل کا شکار

واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔

Related Posts