سونے پر چھائی مہنگائی؛ فی تولہ قیمت میں اتنا بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے مقامی صرافہ بازار میں بھی اثرات واضح نظر آرہے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث مقامی بازار میں ایک تولہ سونا 1 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت فی تولہ 1,100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 4,022 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے بڑھ کر 3,448 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کی طلب کے باعث ہوا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کا اضافے سے 3 ہزار 356 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

Related Posts