ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ بولر میتھیو فورڈ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹریننگ سیشن کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں ان کے بائیں کندھے کی ہڈی اپنی جگہ سے ہٹ گئی جس کے باعث وہ کھیل کے لیے دستیاب نہیں رہیں گے۔
ان کی جگہ 21 سالہ ناتجربہ کار آل راؤنڈر جوہان لین کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے حالیہ عرصے میں ویسٹ انڈیز اے کی جانب سے جنوبی افریقہ اے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے ایک اضافی فاسٹ بولنگ آپشن فراہم کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز ٹیم کے لیے 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں براہِ راست کوالیفائی کرنے کے سفر کا ایک اہم آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔
INJURY UPDATE 🚨
West Indies Academy pacer Johann Layne will replace Matthew Forde in the squad for the three matches against Pakistan starting on Friday.
Forde dislocated his left shoulder while attempting a catch during Wednesday’s training session. #WIvsPAK | #MenInMaroon pic.twitter.com/NvMcRBUAKI
— Windies Cricket (@windiescricket) August 7, 2025
ان کے مطابق پاکستان ایک مضبوط حریف ہے اور اس کے خلاف سیریز ٹیم کی جیت کی ذہنیت اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی اہم ہوگی۔
ڈیرن سیمی نے کہا کہ رینکنگ میں بہتر پوزیشن رکھنے والی ٹیموں کے خلاف جیت سے نہ صرف قیمتی پوائنٹس ملیں گے بلکہ ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ جمعہ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10 اگست اور تیسرا 12 اگست کو شیڈول ہے۔
ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کپتان شائی ہوپ کے علاوہ جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، راسٹن چیز، جسٹن گریوز، امر جانگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، جوہان لین، ایون لوئیس، گوڈاکیش موتی، شیرفین ردر فورڈ، جیدن سیلز اور روماریو شیپرڈ شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








