خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امان گڑھ میں پانج جنسی درندوں نے مدرسے کی معصوم طالبہ کی عزت تار تار کردی۔
اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکاسم نے بتایا کہ مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








