میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ و جامعہ لیاری کے VC کیخلاف انکوائری شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ اور لیاری یونیورسٹی کہ وائیس چانسلرز کو جبری چھٹیوں پر بھیج دیا گیا۔ دونوں جامعات کے وائس چانسلرز کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں دو طالبات کی پراسرار موت کہ معاملے کا وزیر اعلی سندھ نے نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وائس چانسلر ڈاکٹر انیلا رحمان کو جبری چھٹی پر بھیج دیاگیا۔

بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر کا عارضی چارج ڈاکٹر حاکم ابڑو کے حوالے کردیا، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سعید قریشی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

کمیٹی دونوں وی سیز کے خلاف انکوائری 45 دن میں مکمل کر کے رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ نوشین کاظمی اور نمرتا کماری کی پراسرار ہلاکت ہوئی تھی معاملے کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ کے میڈیکل کالج میں طالبات سے زیادتی کے واقعات،حکومت کب نوٹس لے گی؟

کچھ دن پہلے دونوں طالبات کی ڈی این اے رپورٹ میں ایک ہی ملزم کہ ملوث ہونے کی رپورٹ آئی تھی۔ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کہ وی سی اختر بلوچ کو بھی جبری چھٹی پر روانا کر دیا گیا۔ ڈاکٹر امجد سراج میمن کو چارج دے دیا گیا، وی سی اختر بلوچ کہ خلاف رکن سندھ اسمبلی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

Related Posts