سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ہر ہفتے کوئی نہ کوئی تبدیلی ہوتی رہتی ہے، اب انسٹا گرام نے ایک نئے ہوم فیڈ کے ایک بھرپور انٹرفیس پرکام کرنا شروع کردیا ہے جس میں فل اسکرین فیڈ، پوسٹ اور فل اسکرین ریل جیسے آپشن شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام سے وابستہ محقق الیساندرو پلازی نے سب سے پہلے اس کی خبردی ہے۔
انہوں نے بعض اسکرین شاٹ میں ظاہر کیا ہے کہ ایک ہی ساتھ یا قطار میں فیڈ، اسٹوریز اور ریل فل اسکرین میں دیکھی جاسکتی ہے۔
ڈسپلے کے نیچے فریم بار میں اسٹوریز نظرآئیں گی، اس سے لیفٹ اور رائٹ سوائپ میں آسانی ہوجائے گی جبکہ ویڈیوز ایک دوسرے بار میں چلتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب ایپ پر اب فلمیں اور ٹی وی شوز مفت میں دیکھے جاسکتے ہیں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








