سوراب میں حساس اداروں کا آپریشن، دھماکہ خیز مواد اور امونیشن برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی/بلوچستان: سوراب میں حساس اداروں کی خفیہ اطلا ع پرانٹیلیجنس بیسڈ فورسز کے آپریشن میں گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور امونیشن برآمد کر لیا گیا، بلوچستان ایک بار پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔

ملکی سلامتی کے خفیہ ادارے کئی روز سے خفیہ اطلاعات پر مذکورہ مقام کی نگرانی کر رہے تھے، تصدیق کے بعد حساس اداروں کو گرین سگنل ملتے ہی فورسز نے دھاوا بول دیا۔

فورسز نے بھاری اسلحہ، گولہ بارود، بارودی سرنگیں، مارٹر گولیاور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق اس اسلحہ کو ذخیرہ کرنے والوں اور ان سے جڑے دہشت گردوں کی بھی تلاش کا کام جاری ہے۔

بلوچستان کے علاقے سوراب سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد گولہ بارود برآمد اور دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسلحہ دہشت گردی کی کارروائی کے لیے ملک دشمن دہشت گردوں نے جمع کیا ہوا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ اس اسلحہ کے پکڑے جانے سے کئی بے گناہ لوگ بچ گئے ہیں، اہم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا تھا، تاہم ملکی سلامتی کے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا کر قوم کو ایک اور سانحہ سے بچا لیا ہے۔

Related Posts