ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی) کو بھتے کے لئے دھمکیاں،تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی) کو بھتے کے لئے دھمکیاں،تحفظ فراہم کرنے کی اپیل
ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی) کو بھتے کے لئے دھمکیاں،تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

راولپنڈی: تحصیل کلر سیداں کے رہائشی ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی)کو بھتے کے لئے ھمکیاں دی جانے لگیں، مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش، پیسے نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں۔

ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی)نے ایم ایم کو بتایا کہ میں اٹلی کا شہری ہوں مورخہ 06-09-2020 کو اٹلی سے پاکستان آیا اور جب اپنے آبائی گھر گیا تو اچانک دو نا نامعلوم افراد اور ایک عورت میرے گھر میں داخل ہوگئے۔

میں نے پوچھا کہ تم کون لوگ ہو تو ایک شخص نے خود کو (جیو نیوز)کا نمائندہ خصوصی بتایا، دوسرے نے خود کو ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیٹی راولپنڈی اور نامعلوم عورت نے خود کو اسپیشل مجسٹریٹ ظاہر کیا۔

تینوں افراد میرے گھر میں دندناتے ہوئے گھومنے لگے اور کہنے لگے یہ مکان ہمارا ہے ہم نے یہاں ہیومن رائٹس کمیٹی کی ویل چیئرز رکھی ہوئی تھی جو آپ نے تالے توڑ کر چوری کرلی ہے اور آپ اب خود یہاں رہائش پذیر ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے بطور تاوان طلب کیا،اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے ماہوار ادا کرنے کہا، نہ دینے کی صورت میں دھمکیاں دیں کہ تمہیں واپس اٹلی نہیں جانے دیں گے اور اغوا کرکے لے جائیں گے۔

ناصر حسین (اوورسیز پاکستانی)کا کہنا تھا کہ میں تحقیقات کروائیں تو پتہ چلا کہ یہ سب لوگ جعلی عہدے بتا رہے تھے، ان لوگوں کا ان اداروں سے کوئی تعلق نہیں تھا، ان افراد اور خاتون نے چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مجھے اور میری زوجہ عفت سے تاوان طلب کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم بیرون ملک رہنے والے پاکستانی جو اس ملک میں زرمبادلہ کما کر بھیجتے ہیں ہم یہاں پر محفوظ نہیں ہیں میرے ساتھ جو زیادتی کی گئی ہے اس کا ازالہ کیا جائے اور ان تینوں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے ان کی وجہ سے میں اور میری فیملی اس وقت تک خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

Related Posts