شرح سود 11 فیصد پر برقرار! اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

State Bank of Pakistan Announces Monetary Policy: Interest Rate Maintained at 11%
(فوٹو؛ فائل)

اسٹیٹ بینک پاکستان نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے اتفاق کیا کہ موجودہ شرح سود کو اسی سطح پر رکھا جائے۔

مالیاتی اداروں کے سروے کے مطابق، 85 فیصد شرکاء نے بھی شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کی حمایت کی اور 68 فیصد نے کہا کہ دسمبر 2025 تک شرح سود میں کوئی اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔

سروے میں مزید بتایا گیا کہ 46 فیصد شرکاء توقع کرتے ہیں کہ جون 2026 تک پالیسی ریٹ 10 فیصد تک کم ہو سکتا ہے جبکہ 27 فیصد کا خیال ہے کہ پالیسی ریٹ جون 2026 میں سنگل ڈیجٹ میں آ جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مالیاتی سال 2026 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی اور دسمبر 2025 تک روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 282 سے 285 روپے کے درمیان رہے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک رواں مالی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی 15 دسمبر کو جاری کریں گے۔

Related Posts