کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، انٹر آرٹس کے امتحانی پرچے ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، انٹر آرٹس کے امتحانی پرچے ملتوی
کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری، انٹر آرٹس کے امتحانی پرچے ملتوی

کراچی، مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے، بارشوں کے پیش نظر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کراچی میں جمعہ کو انٹر آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کے مطابق ملتوی ہونے والے یہ پرچے منگل بتاریخ 23 اگست کو لیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں بھی 12 اور 13 اگست کو ہونے والے صبح اور شام کے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

یاد رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایئرپورٹ، ملیر، گلشن حدید، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، نمائش چورنگی، بہادرآباد، پی ای سی ایچ ایس، کارساز، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 اگست تک ان طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Posts