سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیماء بن گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کوہ پیماء سرباز علی خان نے کیرئیر کی بارہویں ’ایٹ تھاؤزنڈر‘ سر کر کے پاکستان میں ریکارڈ بنا دیا۔

سرباز علی نے آج صبح 8080 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ون کو سر کرلیا جس کے بعد سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیماء بن گئے ہیں۔

32 سالہ کوہ پیماء سرباز نے اس سے قبل  رواں سال کنچنجونگا اور مکالو کو بھی سر کیا تھا۔

مایہ ناز کوہ پیما سرباز علی نے 2017ء میں نانگا پربت اور 2018ء میں کےٹو کی چوٹی سر کی تھی جبکہ 2019ء  میں سرباز نے لوٹسے، براڈ پیک اور مناسلو کو سرکیا تھا۔

 کوہ پیماء سرباز علی نے گزشتہ سال اناپورنا، ایوریسٹ، گیشربرم ٹو اور داولاگیری سر کی۔

کوہ پیما سرباز علی خان کا کہنا ہے کہ وہ آگے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ کوہ پیما سرباز علی کے ساتھ کوہ پیماء سہیل سخی نے بھی گیشربرم ون کی چوٹی کو سر کیا ہے۔

Related Posts