بین الاقوامی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے بین الاقوامی سیاست میں دوبارہ اپنا اہم مقام حاصل کیا، مئی میں معرکہ حق کے دوران پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط اور مستحکم کیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نےجنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، اور سی پیک کے ساتھ کثیر الجہتی توازن برقرار رکھا جس نے نئے معاشی راستے کھول دئیے۔
عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی کی اشاعت کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کےلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے، پاک امریکا تعلقات میں حالیہ تبدیلی دنیابھر کے میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔۔
جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو ڈی ایسکلیشن کےلیے فعال کردار اختیار کرنا پڑا، صدر ٹرمپ کاکشمیر پر بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اورمؤقف کی تائید ہے جبکہ پاکستان سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اور بھارت پیچھے رہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے لابنگ اور پالیسی انگیجمنٹ سے تعلقات کو وار آن ٹیررفریم سے اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑا، پاکستان اور امریکا نے معدنیات سے ریفائننگ، پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالر کے کئی سودے کیے۔ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکوڈک میں کان کنی اور معدنیات کیلئے 1.25ارب ڈالرز کی فنانسنگ منظور کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








