آرمی چیف بننے کے اہل چھ اعلیٰ افسران۔ کون کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف بننے کے اہل چھ اعلیٰ افسران۔ کون کیا ہے؟
آرمی چیف بننے کے اہل چھ اعلیٰ افسران۔ کون کیا ہے؟

وزیراعظم شہباز شریف کو وزارت دفاع سے سنیارٹی کے اعتبار سے دیئے گئے ناموں پر مشتمل سمری میں ان افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزئیر بھی شامل ہے۔

اس سمری کی روشنی میں وزیراعظم اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک افسر کا انتخاب کرکے انہیں آرمی چیف نامزد کریں گے، جبکہ ایک آفیسر کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آفسٹاف کمیٹی تعینات کیا جائے گا، صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں اس نام کی توثیق کرتے ہیں۔ سنیارٹی میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سرفہرست ہیں، آئیے جانتے ہیں ان افسران کی پروفائل کیا کہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف کا تقرر، چھ ناموں پر مشتمل سمری وزیر اعظم ہاؤس کو موصول

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر
اس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، ان کا تعلق آفیسرٹریننگ سکول منگلا سے ہے ، جو 75ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76ویں لانگ کورس سے سینئر ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ہے ،سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساحر شمشاد مرزا اس وقت راولپنڈی کور کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس
بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی میں عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے بعد آتے ہیں، وہ اس وقت فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک یعنی چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر تعینات ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں ، اور ایک مضبوط کیریئر کے حامل ہیں، فوج میں انھیں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کا ماہر مانا جاتا ہے،وہ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پریذیڈنٹ ہیں جبکہ اس سے قبل وہ پشاور کے کور کمانڈر تعینات رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے، وہ کور کمانڈر پشاور فرائض کی انجام دہی کے بعد اس وقت کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کانام فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد آتا ہے ، وہ اس وقت وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے اس سے قبل جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض انجام دیئے۔

Related Posts