کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان جاری رہا جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس 380.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 148,435.06 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر میں مجموعی طور پر 161,547,505 شیئرز کا لین دین ہوا جو کہ پچھلے ٹریڈنگ ڈے کے 693,301,556 شیئرز کے مقابلے میں کافی کم تھا۔ شیئرز کی مجموعی مالیت 19.865 ارب روپے رہی جو کہ گزشتہ ٹریڈنگ ڈے کے 26.343 ارب روپے سے کم ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 479 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 196 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا، 255 کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
پیر کے روز بھی کے ایس ای-100 انڈیکس میں مندی دیکھی گئی تھی جہاں یہ 677.75 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 148,815.31 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جو کہ پچھلے ٹریڈنگ ڈے کے 149,493.06 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.45 فیصد کی کمی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے ایس ای-100 انڈیکس نے 150,000 پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کی تھی، لیکن اس کے بعد مارکیٹ میں منافع کمانے کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس اس بلند سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔
ماہرین کے مطابق، یہ مندی کا رجحان عارضی ہے اور جلد ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس آئے گا جو مارکیٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








